Noha

Kehti Thi Madar – Hassan Muhammad Rizvi 2024

Recited by Ali Zia Rizvi ·

Kehti Thi Madar – Hassan Muhammad Rizvi 2024

اردو

کہتی تھی مادر اۓ علی اکبر

رن سے دو آواز مجھے

ماں تمہیں خد لے آۓ جا کر

رن سے دو آواز مجھے

کہتی تھی مادر اۓ علی اکبر۔۔۔

اۓ میرے ابرو قما سوۓ ہوۓ ہو کہاں

منہ سے تو بولو ذرا ڈھونڈتی ہے تم کو ماں

میں نے یہ سوچا تھا کب اۓ میرے تشنہ دہن

داغِ پِسر پاؤنگی تھا یہ مجھے کب گُماں

سوچا تھا ایسا کب دلبر

رہ گۓ سارے خواب بِکھر کر

رن سے دو آواز مجھے

کہتی تھی مادر اۓ علی اکبر۔۔۔

مُجھ کو یہی لَگتا ہے جیسے ابھی آؤ گے

آتے ہی قَدموں سے تُم ماں کے لِپَٹ جاؤگے

میری پَریشانی پر کچھ تو تَرَس کھاؤگے

حرفِ تسّلی سے تُم دل مِیرا بِہلاؤگے

دو گے دِلاسا علی اکبر

ایسا مَگر ہونے لگا کیونکر

رن سے دو آواز مجھے

کہتی تھی مادر اۓ علی اکبر۔۔۔

جِن پہ مجھے ناز تھا سب کو قضا آگئ

گُلشَنِ اُمّید کی ہر کلی مُرجھا گئ

گَھر کے چِراغوں کو یہ کس کی نَظر کھا گئ

تیرگیءِ شامِ غم چاروں طرف چھا گئ

ڈھاتے ہیں عادا سِتَم ہم پر

جلتے ہیں خیمیں چِھنتی ہے چادر

رن سے دو آواز مجھے

کہتی تھی مادر اۓ علی اکبر۔۔۔

شامِ غریباں گئ رات ہوئ جب عیاں

سَیّدِ سَجّاد تھے غش میں پڑے نیم جاں

ایسے میں زینب بنی غَم زَدوں کی پاسباں

ہونٹوں پہ مُحسنٓ مَگر لیلیٰ کی تھی یہ فُغاں

روۓ گی تُم کو صدا مادر

اۓ میرے پیاسے اۓ میرے دِلبر

رن سے دو آواز مُجھے

کہتی تھی مادر اۓ علی اکبر

رن سے دو آواز مُجھے

Roman English

Kehti thi madar aye Ali Akbar

Kalaam: Kehti thi madar aye Ali Akbar
Poet: Marhoom Mohsin Shakaib
Recited By: Syed Hassan Muhammad Rizvi s/o Syed Ali Zia Rizvi

Kehti thi madar aye Ali Akbar
Kehti thi madar aye Ali Akbar

Related Kalaam